Add Poetry

ان کے بغر زندگی ادھوری ہے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

ان کے بغیر زندگی کی خوشیاں ادھوری ہیں
بڑے لوگوں کے لیے چمچے ضروری ہیں

ان کے بغیر دال بھی گھل نہیں سکتی
زندگی کی گاڑی اچھی طرح چل نہیں سکتی

ان کا کام ہے لوگوں کو آپس میں لڑاتے رہنا
دوسروں کی غیبت کر کے کاروبار چلاتے رہنا

ان کے جینے کا کوئی کرینہ نہیں ہوتا
ان سے بڑھ کرکوئی کمینہ نہیں ہوتا

جن لوگوں کے دو چار چمچے نہیں ہوتے
دنیا میں ان لوگوں کے چرچے نہیں ہوتے

جو کسی کے چمچے کڑچھے یا لوٹے ہوتے ہیں
وہ انسان دل کے بڑے کھوٹے ہوتے ہیں

کچھ لوگ تو ان سے فائدے اٹھاتے ہیں
پھر برے وقت کیطرح انہیں بھول جاتے ہیں

چمچوں اور لوٹوں کے کوئی اصول نہیں ہوتے
اسی لیے تو یہ عوام میں مقبول نہیں ہوتے

Rate it:
Views: 913
19 Dec, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets