نبیوں کے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دو جگ کے مختار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سب کو سیدھا رستہ چلایا ، نیک بنایا ایک بنایا
عظمت کے مینار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
وہ ہیں ہر انساں سے بہتر ، کوئی نہیں ہے ان سے برتر
قدرت کے شہکار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
عرشِ عُلا پر جانے والے ، راز خدا کا پانے والے
محبوبِ غفّار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بیواوں کا درد مٹایا ، مسکینوں کو گلے لگایا
اُمت کے غم خوار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ظلم و تشدُّد ختم کیا ہے ، امن کا جھنڈا لہرایاہے
امن کی ہیں مہکار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
لب پہ مُشاہدؔ کے ہے دعا یہ ، یارب حج کی سعادت دیدے
دیکھیں ہم دربار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
٭