اپنا کوئی گرو نا چیلا ہے ساہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

اپنا کوئی گرو ناچیلہ ہے ساہیں
مدد کردے یہ بندہ ویلہ ہےساہیں

ڈینگیں تو بڑی بڑی مارتا رہتا ہوں
مگر جیب میں نا دھیلا ہےساہیں

دل سے کہا تھا محبت کا پیمان ناکر
اب سوکھ کہ ہو گیا تیلا ہے ساہیں

میرے من میں تو برسات لگی ہے
مگر آکاش تو ابھی نیلہ ہےساہیں

میں جب پڑوسن سےاظہار کرتاہوں
کہتی ہےتمہاراکوئی پیچ ڈھیلا ہےساہیں

Rate it:
Views: 362
26 Jul, 2011