اپنوں سے زخم اپنا چپھانا بہت مشکل ھے
آنکھیں بھیگ جائیں تو مسکرانابہت مشکل ھے
تجھ سے بچھڑنا شاید تقدیر کا فیصلہ ھے
مگر یہ فیصلہ قبول کرنا سچ بہت مشکل ھے
کیسی اٹوٹ ہوتی ھے محبت کی رسمیں
ان رسموں کو توڑنا بہت مشکل ھے
بھولنا چاہو تب بھی بھول نہیں پاتی تجھے
تیری تصویر دل سے نکالنا بہت مشکل ھے
الجھ پڑتی ہوں دل و دماغ سے اکثر
کہا جاؤں یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ھے
اسکی بولتی آنکھیں ہر پل کہتی ھے
مجھ سے بچ کر جانا بہت مشکل ھے
سوچتی ہوں انمول محبت کرنا نہیں
کر کے نبھانا شاید زیادہ مشکل ھے