Add Poetry

اپنے آنچل میں چھپا کر مرے آنسو لے جا

Poet: Azhar Inayati By: imran, khi
Apne Aanchal Mein Chhupa Kar Marey Ansoo Le Ja

اپنے آنچل میں چھپا کر مرے آنسو لے جا
یاد رکھنے کو ملاقات کے جگنو لے جا

میں جسے ڈھونڈنے نکلا تھا اسے پا نہ سکا
اب جدھر جی ترا چاہے مجھے خوشبو لے جا

آ ذرا دیر کو اور مجھ سے ملاقات کے بعد
سوچنے کے لیے روشن کوئی پہلو لے جا

حادثے اونچی اڑانوں میں بہت ہوتے ہیں
تجربہ تجھ کو نہیں ہے مرے بازو لے جا

جو بھی اب ہاتھ ملاتا ہے تجھے پوچھتا ہے
آ مرے ہاتھوں سے یہ لمس کی خوشبو لے جا

لوگ اس شہر میں کیا جانے ہوں کیسے کیسے
میرا لہجہ مرے اخلاص کا جادو لے جا
 

Rate it:
Views: 1390
28 Sep, 2017
More Azhar Inayati Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets