Add Poetry

اپنے وطن کو بچاؤ لوگو

Poet: purki By: m.hassan, karachi

قادری نےکیا خوب کہا ہے لوگو
ترقی حکمرانوں کی نہیں
ہماری ضرورت ہے لوگو
انصاف حکمرانوں کا مطالبہ نہیں
ہمارا مطالبہ ہے لوگو
بےروزگاری حکمرانوں کا مسئلہ نہیں
ہمارا مسئلہ ہے لوگو
کرپشن حکمرانوں کے لئے مسئلہ نہیں
ہمارا مسئلہ ہے لوگو
بھتّہ خوری حکمرانوں کا سردرد نہیں
ہمارا سر درد ہے لوگو
رشوت خوری کو روکنا حکمرانوں کا ماٹو نہیں
ہمارا ماٹو ہے لوگو
کمیشن خوروں کو لگام دینا حکمرانوں کا مقصد نہیں
ہمارا مقصد ہے لوگو
قاتلوں کو پھانسی دینا حکمرانوں کا منشور نہیں
قرآن کا منشور ہے لوگو
انسانوں کو متحد کرنا حکمرانوں کا درس نہیں
قرآن کا درس ہے لوگو
منافع خوروں کو سزا دینا حکمرانوں کا قانون نہیں
اسلام کا قانون ہے لوگو
مظلوموں کو انصاف دلانا حکمرانوں کا تقاضا نہیں
شریعت کا تقاضا ہے لوگو
ملک کو لٹیروں سے نجات دلانا حکمرانوں کا کام نہیں
کیونکہ وہ خود لٹیرے ہیں لوگو
علم کی روشنی پھیلانا حکمرانوں کا مشن نہیں
کیونکہ وو خود اندھیرے پھیلاتے کے ماہر ہیں لوگو
الیکشن کو فری اینڈ فیئر بنانا حکمرانوں کا خواب نہیں
ہمارا خواب ہے لوگو
پیارے وطن کو بچانا حکمرانوں کی تمنّا نہیں
ہماری تمنّا ہے لوگو
اگر ہم نے اس دھرتی کو بچانا ہے تو حکمرانوں کے چالوں سے بچو
اچھے اور متّقی لوگوں کا چناؤ کرو لوگو

 

Rate it:
Views: 421
16 Jan, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets