Add Poetry

اک دل کی لگن، اک حسرتِ دید، اک تجھ سے نہ ملنے کا غم

Poet: NADEEM MURAD By: NADEEM MURAD, Karachi

اک دل کی لگن، اک حسرتِ دید، اک تجھ سے نہ ملنے کا غم
سرسبز نہیں یہ نخلِ امید، اک تجھ سے نہ ملنے کا غم

گو رکھے مجھے یہ سب میں سعید اک تجھ سے نہ ملنے کا غم
کہتا ہے مگر کیا جینا مزید، اک تجھ سے نہ ملنے کا غم

میں چشم لگن، تو جلوہ فگن، پھر کاہے کی ہے اٹکن
بےچین ہے میری حبلِ ورید، اک تجھ سے نہ ملنے کا غم

یہ دیدہء تر، اور دردِ جگر، اب کیسے ہو رات بسر
تجھ ہی کو رکھے جب نقطہ ء دید اک تجھ سے نہ ملنے کا غم

اب ٹھہروں وہاں، ترا در ہو جہاں، اے مالکِ کون و مکاں
واقف ہے تو ہی، ہے کتنا شدید اک تجھ سے نہ ملنے کا غم

منگتا ہے ندیم، اور تو ہے کریم، اب پانا ہے فوز ِ عظیم
آنکھوں کو مری دیتا ہے نوید، اک تجھ سے نہ ملنے کا غم

Rate it:
Views: 1284
22 Feb, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets