Add Poetry

اک دوست کی تلاش میں

Poet: BINT-E-ABID By: BINT E ABID, KARACHI

اک دوست تلاش میں
گھومتے رہے نگر نگر
زیست کے لق و دق صحرا میں
دوست نہ ہم کو آیا نظر
پھوٹا آبلہ پاؤں میں
اور پتھرا گئی یہ نظر
جانے بات بنا کہے جو
میرا دل ہو جس کا گھر
بعد از مسافت صدیوں کی
کاٹ کے میری سوچوں کے پر
آئی اک سرگوشی کان میں
کیوں ڈھونڈا تم نے نگر نگر
کیسے آتا میں نظر
جانوں بات بنا کہے میں
تیرا دل ہی تو ہے میرا گھر
سن کے یہ مانوس آواز
پھر یہ جانا میں نے راز
اللہ ہی ہے میرا دوست
اللہ ہی ہے میرا ہمراز

Rate it:
Views: 1433
20 Mar, 2008
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets