Add Poetry

اگر چھوٹا بھی اس سے آئنہ خانہ تو کیا ہوگا

Poet: Qamar Jalalvi By: faraz, khi
Agar Chota Bhi Is Se Aaynh Khana To Kya Hoga

اگر چھوٹا بھی اس سے آئنہ خانہ تو کیا ہوگا
وہ الجھے ہی رہیں گے زلف میں شانہ تو کیا ہوگا

بھلا اہل جنوں سے ترک ویرانہ تو کیا ہوگا
خبر آئے گی ان کی ان کا اب آنا تو کیا ہوگا

سنے جاؤ جہاں تک سن سکو جب نیند آئے گی
وہیں ہم چھوڑ دیں گے ختم افسانہ تو کیا ہوگا

اندھیری رات زنداں پاؤں میں زنجیر تنہائی
اس عالم میں مر جائے گا دیوانہ تو کیا ہوگا

ابھی تو مطمئن ہو ظلم کا پردہ ہے خاموشی
اگر کچھ منہ سے بول اٹھا یہ دیوانہ تو کیا ہوگا

جناب شیخ ہم تو رند ہیں چلو سلامت ہے
جو تم نے توڑ بھی ڈالا یہ پیمانہ تو کیا ہوگا

یہی ہے گر خوشی تو رات بھر گنتے رہو تارے
قمرؔ اس چاندنی میں ان کا اب آنا تو کیا ہوگا

Rate it:
Views: 1288
08 Jun, 2019
More Qamar Jalalvi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets