ایسے دیکھو گے مسئلہ ہوگا
دیکھتا کوئی دوسرا ہوگا
پیار مخلص نہیں ہے کرتا وہ
روز کہتا تھا بے وفا ہوگا
اس لیے پیار کیا نہیں اس نے
میرے بارے میں جانتا ہوگا
اس لیے آیا وہ نہیں ملنے
ہو گیا ختم رابطہ ہوگا
آج آنا تھا گھر مرے اس نے
وہ پتہ گھر کا پوچھتا ہوگا
عشق کا تھا جنون چھایا اسے
وہ گریباں اپنا نوچتا ہوگا
اس لیے آیا وہ نہیں ابھی تک
میرے دشمن سے مل گیا ہوگا