Add Poetry

ایک عورت ہے

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

سہے جو ظلم ہی ہر بار ایک عورت ہے
نبھائے رشتے لگاتار ایک عورت ہے

بناتی ہے یہ نمونہ بہشت کا گھر کو
غلط کہ باعث آزار ا یک عورت ہے

اس لیے تو ہے عورت کا مرتبہ اعلی
کہ پوری نسل کی معمار ایک عورت ہے

مرے حساب دنیا بھی اک کہانی ہے
جو سب سے اعلی ہے کردار ایک عورت ہے

یہ کس مقام پرلائیں ضرورتین اسکو
جو بک رہی سر بازار ایک عورت ہے

کتاب زیست کے ہر صفحے پر رقم ہے وہی
جہاں میں صاحب ایثار ایک عورت ہے

حیا ہی گہنا ہے اسکاحجاب زیور ہے
خدا کا قیمتی شاہکار ایک عورت ہے
 

Rate it:
Views: 487
10 May, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets