ایک فلسطینی کا پیغام

Poet: Rukh By: Rukh, Karachi

میں قبلۂ اول کا خادم ہوں
میرے بچوں کو مت روندو

میں دو ارب میں لازم ہوں
مجھ کو اکیلا مت سمجھو

میں علی و عمر ، خالد و ہاشم ہوں
یک جسم ہوں، اعضاء مت کھینچو

میں انکی خامشی پر نادم ہوں
پھر بھی کہتا ہوں مت چھیڑو

Rate it:
Views: 625
22 Jul, 2021