Add Poetry

ایک پل تجھ سے نہیں ہوں بے خبر

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

ایک پل تجھ سے نہیں ہوں بے خبر
دیکھ لوں تجھ کو ، جدھر ڈالوں نظر

بیت ہی جائے گی آخر غم کی رات
آ ہی جائے گی خوشی لے کر سحر

بام و در سب اجنبی لگنے لگے
اپنے گھر میں ہو گئی ہوں دربدر

تم اگر بن جاؤ میری زندگی
ختم ہو جائے گا یہ غم کا سفر

رت خزاں کی مستقل رہنی نہیں
پھول پھر کھلنے لگیں گے شاخ پر

خوش رہیں سب لوگ جس کے سائے میں
آ لگائیں ، شہر میں ایسا شجر

بارہا مجھ کو گماں گزرا صدفؔ
تم ہو میری نیکیوں ہی کا ثمر

Rate it:
Views: 335
22 Apr, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets