اے خدا
میری اوقات سے سوا تو نے نوازا مجھ کو
اپنی آغوش رحمت میں جگہ دے مجھ کو
حاوی ہے تیری رحمت تیرے غضب پر مالک
نظر کرم کر یوں اپنی اماں دے مجھ کو
تنگی داماں لئے تہی سست مفلس و لاچار کھڑا ہوں مالک
اپنی جناب میں اک بار بلا لے مجھ کو
اجل سامنے کھڑی ہے اور دامن ہے عمل سے خالی
مجھ پر ہر اک سانس ہے بھاری رلا دے مجھ کو