Add Poetry

اے حاکم وقت

Poet: RANA ASHFAQ QAISER By: RANA ASHFAQ QAISER , alluwali/mianwali

نیند غفلت کی میری قوم سلا دی تم نے
اے حاکم وقت ہمیں کیسی یہ سزا دی تم نے

عزت ہے نہ غیرت نا حمیت کا پتہ ہے
اسلاف کی ہر بات بھلا دی تم نے

خودداری و بے باکی تھا اس قوم کا شیوہ
بن کے غیروں کا نگہبان گنوا دی تم نے

جسم واحد کا تصور تھے جہاں میں ہم ہی
کیسے صوبوں میں میری قوم لڑا دی تم نے

وہ حلف وفا دارئ منشور کہاں ہے
روٹی کپڑا ہے مکاں ہے نا دوا دی تم نے

تم سے بھی قوم یہ قیصر کو گلہ ہے
کیسے لوگوں کی حکومت یہ بنا دی تم نے

Rate it:
Views: 538
18 Jul, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets