Add Poetry

اے دنیا والو دنیا میں اخلاق کی پستی لعنت ہے

Poet: عمار By: عمار, Nawabshah

اے دنیا والو دنیا میں اخلاق کی پستی لعنت ہے
قرآن گواہی دیتا ہے شیطان کی ہستی لعنت ہے

یہ دنیا آخر فانی ہے یہ دولت آنی جانی ہے
سرمایہ پرستوں سے کہہ دو سرمایہ پرستی لعنت ہے

معلوم نہیں یہ راز ابھی آزادی پانے والوں کو
آزاد وطن کے لوگوں میں غدار کی ہستی لعنت ہے

جب ہندی سندھی پنجابی اسلام میں آ کر ایک ہوئے
اے فرقہ پرستو باز آؤ پھر فرقہ پرستی لعنت ہے

ایمان کی دولت والوں کا دل نور خدا سے روشن ہے
ایمان نہیں جن میں ان کے چہروں پہ برستی لعنت ہے

جو کام بھی کرنا ہے تجھ کو بے کھٹکے کر اور خوف نہ کھا
اے مرد مجاہد ہوش میں آ اوہام پرستی لعنت ہے

اے اہل زمانہ غور کرو کل کیا گزری انسانوں پر
کچھ شیطانوں نے خون سے کی ہے چیرہ دستی لعنت ہے

پیغام مرا جا کر کوئی اس دور کے منصف سے کہہ دے
انصاف کے ماتھے پر داغ احباب پرستی لعنت ہے
 

Rate it:
Views: 7
24 Jul, 2025
More Abul Fitrat Meer Zaidi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets