Add Poetry

اے لقمہ تر کھانے والو سنو

Poet: MUBASHAR ABBAS By: MUBASHAR ABBAS, ISLAMABAD

اے لقمہ تر کھانے والو سنو
اے فاقہ مستوں پہ ہسنے والو سنو
اے موقع پرستو ، اور بے ضمیرو
خوشامد میں حد سے گزر جانے والو سنو


تمھارے رتبے سے ڈر کر میں چپ رہوں گا
تم نے سمجھا تمھارے قصیدے لکھوں گا
جو تمھارے کانوں کو اچھا لگے ہے
وہی کچھ کہوں گا

ایسا ممکن نہیں

تم غلط ہو ، توغلط ہی کہوں گا
ظلم کی داستان کو ظلم ہی لکھوں گا

تمہاری حقیقت بتاؤں گا سب کو
جو دیکھا ہے میں نے دکھاؤں گا سب کو

مجھ سے چھینا ہے تم نے میرا کل بھی
تم نے روندھا ہے ہے پاؤں تلے عدل بھی

تم نے یہ ہی کیا
تم سے یہ ہی ہوا
کہ
جس قافلے کی ملی رہبری
اسی قافلے سے ہے کی رہزنی
 

Rate it:
Views: 347
29 Sep, 2020
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets