Add Poetry

اے نوجوان وطن

Poet: Ghazala Tabassum By: Ghazala Tabassum, jhang

بس اٹھ جا
غافل اب اٹھ جا

بہت سو لیا بہت رو لیا
میرے ملک کے اے نوجواں
بس اب نکل آ خواہشوں کے بھنور سے
سپنوں کے سمندر سے
جو ہوگیا سو ہو گیا
جو ہونا تھا ہوگیا اے

اب وقت ہے کرنے کا
ان سپنوں کو سچ کرنے کا
مخالف کو زیر کرنے کا
اب ہے وقت کرنے کا

بننا ہے بازو ہمیں ہی ملک کا
بننا ہے پاسباں اس دھرتی کا اس میں رہنے والوں کا
مڑنا نہیں جھکنا نہیں
رہنا ہے اٹل ارادوں میں
ارادے مخالف کو نامراد کرنا ہے
اس ملک کے رہبر جانشین ہم نے ہی
متحد ہونا ہے اور مل کر ان بھیڑوں کا
مقابلہ کرنا اے

ملک کے نوجواں ہم نے ہی
کرناہے سپنوں کو ٹوٹنے سے پہلے
اس ملک کی مالا کو بکھرنے سے پہلے
ہمیں بے ہی اسے اک لڑی میں پرونا ہے
اے نوجواں وطن ہم نے ہی سب کچھ کرنا ہے

Rate it:
Views: 445
23 Jan, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets