Add Poetry

اے چاند ستارے والے پرچم ہم پہ ترا احسان رہے( independence day)

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

اے چاند ستارے والے پرچم ہم پہ ترا احسان رہے
ہم رہے یا نہ رہیں مگر قیامت تک نام پاکستان رہے

اِس کے دو رنگ سبز و سفید کبھی مدھم نہ پڑیں
نہال اِس ملک کے لہراتے ہوئے سمتِ فلک بڑھیں
بہاریں آئیں جائیں اپنی مرضی سے مگر حسین گلستان رہے
اے چاند ستارے والے پرچم ہم پہ ترا احسان رہے
ہم رہے یا نہ رہیں مگر قیامت تک نام پاکستان رہے

میرے ملک میں رنگ و نسل و مذہب میں امتیاز ہوتا نہیں
عزتِ پاکستان کی فکر میں میرا فوجی جوان سوتا نہیں
مہربان میرے ملک پہ سدا ہی ذاتِ الٰہی رحمان رہے
اے چاند ستارے والے پرچم ہم پہ ترا احسان رہے
ہم رہے یا نہ رہیں مگر قیامت تک نام پاکستان رہے

خوابِ اقبال ہے پاکستان ، قائد کی محنتوں کی تصویر ہے
نہال پاکستان صرف حصہ نہیں چار صوبوں کا یہ جاگیر ہے
گنوائی پاکستان کی دیتے شہیدوں کے سب قبرستان رہے
اے چاند ستارے والے پرچم ہم پہ ترا احسان رہے
ہم رہے یا نہ رہیں مگر قیامت تک نام پاکستان رہے
 
Rate it:
Views: 431
06 Aug, 2014
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets