باتیں تو بڑی فلسفیانہ کرتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

باتیں تو بڑی فلسفیانہ کرتا ہے
مگر ہر بات احمقانہ کرتا ہے

جو بھی اس کےپاس بیٹھتا ہے
پاگل کر کےگھرروانہ کرتاہے

لڑنےکےسوااسے آتا کچھ نہیں
میرے ساتھ ایسا روزانہ کرتا ہے

اب کؤئی کام ملناتو ناممکن ہے
اسی لیےاصغرعاشقانہ کرتا ہے

Rate it:
Views: 392
16 Oct, 2011