Add Poetry

بات مقدر کی ہے ساری وقت کا لکھا مارتا ہے

Poet: علیؔ زریون By: سہرش, Islamabad

بات مقدر کی ہے ساری وقت کا لکھا مارتا ہے
کچھ سجدوں میں مر جاتے ہیں, کچھ کو سجدہ مارتا ہے

تیری کیا اوقات رے دنیا تو اور میرے منہ آئے
میں تو چیر کہ رکھ ڈالوں پر یار کا بولا مارتا ہے

صرف ہمِیں ہیں جو تجھ پر پورے کہ پورے مرتے ہیں
ورنہ کسی کو تیری آنکھیں, کسی کو لہجہ مارتا ہے,

شہر میں ایک نئے قاتل کے حسنِ سخن کے بلوے ہیں
اُس سے بچ کے رہنا شعر سنا کے بندہ مارتا ہے,

اب عُشاق کا میلہ ہو تو مجنوں کو بھی لے آنا
عاشق تو جیسا بھی ہے پر نعرہ اچھا مارتا ہے,

وہ تو علی زریون ہے بھائی اس کی گلی کا بچہ بھی
بات زرا سی غلط کہو تو مُنہ پہ مصرع مارتا ہے

Rate it:
Views: 3634
07 Feb, 2022
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets