شاہِ کون و مکاں مالکِ دو جہاں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
آپ ہی سرورِ انس و جنّ و جناں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
آپ کے واسطے دونوں عالم بنے ، آپ کے واسطے دونوں عالم بنے
آپ کی ذات ہے باعثِ کُن فکاں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
ہم کوہے آپ ہی کا سہارا شہا ، ہم کو ہے آپ ہی کا سہارا شہا
اوج پر ہیں ہماری پریشانیاں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
نام لیتے ہی مشکل ہزاروں ٹلی ، نام لیتے ہی مشکل ہزاروں ٹلی
دافعِ ہر بلا والیِ بیکساں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
ہم کو محشر میں کیوں کر رہے کوئی غم ، ہم کو محشر میں کیوں کر رہے کوئی غم
جب کہ ہیں آپ ہی شافع عاصیاں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
آپکی نعت قرآں کے پاروں میں ہے ، آپکی نعت قرآں کے پاروں میں ہے
آپ کا ذکر ہے از کراں تا کراں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
بحرِ الفت کی اک مَوج کردیجیے ، بحرِ الفت کی ایک مَوج کردیجیے
بہرِ احمد رضا میرے دل میں رواں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
اس مُشاہدؔ پہ کردیں کچھ ایسا کرم ، اس مُشاہدؔ پہ کردیں کچھ ایسا کرم
قبر میں بھی رہے یہ ہی وِردِ زباں مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
٭