Add Poetry

بحث کیوں ہے کافر و دیں دار کی

Poet: شاہد By: Shahid, Rawalpindi

بحث کیوں ہے کافر و دیں دار کی
سب ہے قدرت داور دوار کی

ہم صف ''قالوا بلیٰ'' میں کیا نہ تھے
کچھ نئی خواہش نہیں دیدار کی

ڈھونڈھ کر دل میں نکالا تجھ کو یار
تو نے اب محنت مری بیکار کی

شکل گل میں جلوہ کرتے ہو کبھی
گاہ صورت بلبل گل زار کی

آپ آتے ہو کبھی سبحہ بکف
کرتے ہو خواہش کبھی زنار کی

لن ترانی آپ کی موسیٰ سے تھی
ہر جگہ حاجت نہیں انکار کی

خاص ہیں مقتول شمشیر جفا
کچھ تو لذت ہے تری تلوار کی

دیر و کعبہ میں کلیسا میں پھرے
ہر جگہ ہم نے تلاش یار کی

سب کی ہے تقدیر تیرے ہاتھ میں
کیا شکایت مسلم و کفار کی

ہم میں جوہر تھے عبادت خاص کے
کر دیا انساں یہ مٹی خوار کی

مہر و مہ کو عمر بھر دیکھا کئے
تھی تمنا روئے پر انوار کی

اور اے بہرامؔ اک لکھو غزل
آپ کو قلت نہیں اشعار کی

Rate it:
Views: 48
29 Jul, 2024
More Bahram ji Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets