برا ھے وقت
Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas دوست اپنا کوئی ہمنوا کیوں ہو
برا ھے وقت پھر بھلا کیوں ہو
پھر سے ملے کوئی زندگی بن کر
ایسا کوئی پیش حادثا کیوں ہو
جینے کی امید چھوڑ چکے ہیں جب
جینے کا پھر کوئی ارادہ کیوں ہو
جو میری خاطر جہان سے لڑے
وہ میری نظر میں بیوفا کیوں ہوں
ہمیں بھی دکھ ھے اسکے بچھڑنے کا
مگر کوئی شکوہ کوئی گلہ کیوں ہو
جان جاتے ادھر نکلی جاتی ھے
اور تیرا انتظار التوا کیوں ہو
مانا کہ رنجش ھے کوئی باہم درمیاں
مگر دوری اس قدر فاصلا کیوں ہو
بھاڑ میں جائے اسد زمانہ نا قد
کوئی اچھا ھے اگر تو برا کیوں ہو
More Friendship Poetry






