Add Poetry

برستا پانی

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammmad Siddique Prihar, Layyah

کون کہتا ہے شبیر کو نہیں ملا پانی
لبِ حسین کو چومنے سے محروم رہا پانی

محصور ہوگیا تھا یزیدیوں کے پہرے میں
مجبوریوں پہ اپنی روتے روتے ہوئے بہا پانی

ایک قطرہ نہیں ملے گا کہا دشمن نے
فرمایا گر چاہوں میں ہوجائے کربلا پانی

پہنچ جاؤں گا ابھی اہلبیت کے خیموں میں
اس خوشی میں مشکیزہ میں جھومنے لگا پانی

شہید ہوگیا مشکیزہ اعداء کے تیروں سے
غم سے نڈھال روتا ہوا گر پڑا پانی

مانگے دوگھونٹ شیر خوار کیلئے حسین نے
مار دیا تیر معصوم کو نہ دیا پانی

گرچہ کمی نہیں تھی ظالم کے ظلم میں
عجیب صبر ہے آنکھوں سے نہ نکلا پانی

ملاوٹ ہے اس میں اہلبیت کے خون کی
حلق میں ان کے پھر کیسے اترتا پانی

پیاسے شہید ہوتے رہے مالک حوض کوثر کے
جنت میں فرشتوں نے انہیں پیش کیا پانی

کتنا بڑا احسانِ حسین ہے امتِ مصطفی پر
ورنہ دنیا میں نہ کسی کو ملتا پانی

پہنچائے گا ضرور جنت میں حب داروں کو
غمِ حسین میں صدیقؔ آنکھوں سے برستا پانی

Rate it:
Views: 457
13 Nov, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets