Add Poetry

بس ہو گیا، اِس سے ہمیں نُقصان، وغیرہ

Poet: سرور فرحان سرورؔ By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

مارکیٹ گئے تھے لینے کُچھ سامان وغیرہ
ہر گِز نہ تھا بیماری کا اِمکان وغیرہ

گرمی تھی، پیاس تھی، اور پیسے بھی پاس تھے
ڈھونڈنے لگے، کولڈ ڈرنک کی دُکان، وغیرہ

لسّی نہ کولڈ ڈرنک کی ہم کو دُکاں ملی
فُٹ پاتھ پہ تھا قُلفی کا احسان، وغیرہ

بچپن کا شوق مچل گیا، قُلفی کی دِید سے
تھا قُلفی والا بھی ذرا حیران، وغیرہ

دو چار نہیں، کھا گئے ہم قُلفی پُوری بیس
بس ہو گیا، اِس سے ہمیں نُقصان، وغیرہ

اسپتالوں کے اب چکّر لگاتا ہوں شب و روز
آفت میں آگئی ہے، میری جان، وغیرہ

سرور، میانہ روی ہے، ہر چیز سے فزوں
ورنہ بھُگتنا پڑتا ہے، بھُگتان، وغیرہ

Rate it:
Views: 519
04 Apr, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets