Add Poetry

بشارت ہو کہ اب مجھ سا کوئی پاگل نہ آئے گا

Poet: Anwar Shaoor By: imran, khi
Basharat Ho Ke Ab Mujh Sa Koi Pagal Na Aaye Ga

بشارت ہو کہ اب مجھ سا کوئی پاگل نہ آئے گا
یہ دور آخر دیوانگی ہے بیت جائے گا

کسی کی زندگی ضائع نہ ہوگی اب محبت میں
کوئی دھوکا نہ دے گا اب کوئی دھوکا نہ کھائے گا

نہ اب اترے گا قدسی کوئی انسانوں کی بستی پر
نہ اب جنگل میں چرواہا کوئی بھیڑیں چرائے گا

گروہ ابن آدم لاکھ بھٹکے لاکھ سر پٹکے
اب اس اندر سے کوئی راستہ باہر نہ جائے گا

بشر کو دیکھ کر بے انتہا افسوس آتا ہے
نہ معلوم اس خراباتی کو کس دن ہوش آئے گا

مٹا بھی دے مجھے اب اے مصور! تا بہ کے آخر
بنائے گا بگاڑے گا بگاڑے گا بنائے گا

محبت بھی کہیں اے دوست! تردیدوں سے چھپتی ہے
کسے قائل کرے گا تو کسے باور کرائے گا

غنیمت جان اگر دو بول بھی کانوں میں پڑ جائیں
کہ پھر یہ بولنے والا نہ روئے گا نہ گائے گا

شعورؔ آخر اسے ہم سے زیادہ جانتے ہو تم؟
بہت سیدھا سہی لیکن تمہیں تو بیچ کھائے گا
 

Rate it:
Views: 1186
28 Jan, 2019
Related Tags on Anwar Shaoor Poetry
Load More Tags
More Anwar Shaoor Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets