Add Poetry

بن ترے کائنات کا منظر

Poet: نوید رزاق بٹ By: نوید رزاق بٹ, سویڈن

بِن ترے کائنات کا منظر
اِک دسمبر کی شام ہو جیسے

درد ٹھہرا ہے آ کے یوں دل میں
عمر بھر کا قیام ہو جیسے

اُن کی ہر بات پر 'بجا' بولے
دل بھی ذہنی غلام ہو جیسے

خاک بیٹھی ہے خاک پر دیکھو
کوئی عالی مقام ہو جیسے

شاعر : نوید رزاق بٹ

Rate it:
Views: 819
06 Jan, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets