Add Poetry

بن کے شعلہ زباں سے اٹھتا ہے

Poet: By: AB Shahzad, Mailsi

بن کے شعلہ زباں سے اٹھتا ہے
پیار وہم و گماں سے اٹھتا ہے

جل رہا ہے مکان جو میرا
یہ دھواں سا وہاں سے اٹھتا ہے

بن بلائے چلا جو آیا ہے
بے زباں ہے کہاں سے اٹھتا ہے

سوز ہجراں میں کرب کی ہے صدا
شور تو آسماں سے اٹھتا ہے

سہہ جدائی نہیں ہے پایا جو
غم زدہ کرب جاں سے اٹھتا ہے

طنطنہ عشق میں نہیں ہوتا
ہے کروفر زباں سے اٹھتا ہے

آج شہزاد نے دیا ہے کہہ
میرے وہ درمیاں سے اٹھتا ہے

Rate it:
Views: 188
26 Feb, 2021
Related Tags on Whatsapp Poetry
Load More Tags
More Whatsapp Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets