لوٹے اور اچھے سیاست دان میں بڑا فرق ہے
سیاست اور کھیل کے میدان میں بڑا فرق ہے
اک انڈین نے ہمارے وزیر کو دیکھا تو کہا
ہمارے اور تمہارے حکمران میں بڑا فرق ہے
کون کہتا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے
امیر اور غریب کے درمیان میں بڑا فرق ہے
وہ ایمان والے تھے فلاح ان کا مقدر ٹھری
پہلے اور آج کے مسلمان میں بڑا فرق ہے