Add Poetry

بکرا کہانی

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

اک بکری نے بکرے سے رو کر کہا
میرا پیچھا خدا کیلئے چھوڑ دو

عیدِ قرباں ہے نزدیک آئی ہوئی
تم محبت کے طوفاں کا رخ موڑ دو

تیری قسمت میں لکھی ہوئی ہے چھری
تو کسی اور کی ہے محبت صنم

ہنستے ہنستے چلے جائو منڈی میں تم
کہ اسی میں ہے تیری شرافت بلم

منمناتے ہوئے پھر کہا بکرے نے
جو صنم تیری الفت، محبت نہیں

پھر کیا جینا ہے میرا بھی جینا بھلا
میرے انگ انگ کا تکا بہاری سہی

یہ تقاضہ ہے میری محبت کا اب
میں لٹا دوں خودی کو بچانے وفا

میں محبت کسی کی سہی تو سہی
میں چلا سوئے منڈی کمانے جزا

وہ پہنچا جو منڈی پتا یہ چلا
مثل ِ محبوب بکروں کی ڈیمانڈ ہے

کوئی پانڈے ادھر تو کوئی خان ہے
کوئی دبلا، پہاڑی، کوئی سانڈ ہے

دن ہیں جیسے بڑھے نرخ بھی ہیں بڑھے
دام بکروں کے سارے فلک پہ چڑھے

نرخ اس کے بھی صحت سے تگنے ہوئے
جس کو سن کے محبت کے مارے کڑھے

پھر بھی ایسا ہوا کہ کوئی من چلا
کر کہ تھوڑا بہت اس کو لے ہی چلا

کر کے رکشہ پھر اس کو تھا ٹھوسا گیا
ساتھہ چارا بہت، تھوڑا بھوسا گیا

گھر جو پہنچے تو بچوں نے گھیرا اسے
دم مڑوڑی تو الفت سے پھیرا اسے

تھوڑی چارہ گری سے نوازہ گیا
پھر بڑی بے رخی سے بھگایا گیا

رات آخر ہوئی کچھ سکوں پھر ملا
چند بچوں کے حلقے میں بیٹھا رہا

ایک بچے کو اس نے یہ کہتا سنا
کل یہ پیارا سا بکرا بھی ہوگا ذبح

سن کے بکرے نے سوچا گھڑی آگئی
اک مدت سے سمجھو ضیافت رہی

میں چلا جاں لٹانے کو اس راہ پر
وہ نہیں تو ان ہی کی محبت سہی

Rate it:
Views: 398
15 Nov, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets