Add Poetry

بھول سکتا ہے انہیں کوئی بھی ایسے کیسے

Poet: وصی شاہ By: Wahaj, Karachi
Bhool Sakta Hai Inhen Koi Bhi Aisay Kaisay

بھول سکتا ہے انہیں کوئی بھی ایسے کیسے
رفتگاں دل میں بسا کرتے ہیں کیسے کیسے

جان لے کر بھی اگر خوش نہیں ہونے والا
کوئی بتلائے وہ پھر مانے گا ویسے کیسے

ہنستے ہنستے وہ جدائی کو بھی سہہ جائے گا
زندہ رہ پائیں گے لیکن مرے جیسے کیسے

وہ تو انمول ہے نایاب ہے اکلوتا ہے
اس کی تشبیہ کریں ہم کسی شے سے کیسے

یہ مرے یار کی آنکھوں میں رہا کرتی تھی
پوچھئے کچھ نہ ہوئی دوستی مے سے کیسے

زندگی یہ تری رفتار عجب طرز کی ہے
چلنا چاہیں تو چلیں ہم تری لے سے کیسے

زندگی سے تجھے بے دخل تو کر دیں جاناں
پر تو نکلے بھی تو نکلے رگ و پے سے کیسے

کس طرح کوئی بھلا دے تجھے دیکھو تو وصیؔ
مشورے ہم کو ملا کرتے ہیں کیسے کیسے

Rate it:
Views: 2452
03 Jul, 2021
Related Tags on Wasi Shah Poetry
Load More Tags
More Wasi Shah Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets