Add Poetry

بہت دیا ہے خدا نے مجھے بتاتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

بہت دیا ہے خدا نے مجھے بتاتے ہیں
وہ بھی تو صبرو شکر ایسے مسکراتے ہیں

خدا کو کر لیا راضی پڑی ہوں سجدے میں
بنی ہے بگڑی مری رب کو یوں سناتے ہیں

وہ بادشاہ ہے کر دیتا ہے معاف خطا
جو بھولتا نہیں ہے اسکو بھول جاتے ہیں

کرو گے عشق عبادت ہے چاہے مانگو جو
معاف ہوتی خطاہیں ہیں لب ہلاتے ہیں

میں مانگتی ہوں دعا کر معاف میرے گناہ
گیا نہ خالی کوئی اپنا سر جھکاتے ہیں

پڑھو نماز تلاوت کرو ابھی اے وشمہ
معاف ہوں گے گنا ہ سب کے پاتے ہیں

Rate it:
Views: 109
06 Aug, 2024
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets