Add Poetry

بیوی کی جدائی میں

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

لمحے ہیں حسن وعشق کے پر تو یہاں نہیں
کیا تو بھی بے قرار ہے جو میں وہاں نہیں ؟

میکے میں میری جان تجھے تیسرا ہے دن
تیرے بغیر رہنا تو اک پل آساں نہیں

شادی سے پہلے میں نے جو پوچھا کرے گی پیار
شرما کے چپ تھی جیسے کہ منہ میں زباں نہیں

ہے یاد پہلی بار وہ چھونا ترا بدن
اور تیرا مجھ سے کہنا نہیں میری جاں نہیں

میری وفا اے میری شریک حیات آ
جو تو نہیں ہے گھر میں تو گھر کا سماں نہیں

جلتے بدن کے شعلوں کو کیسے بجھاؤں میں
الفت نہیں ہے مجھ کو بتا میں جواں نہیں؟

اب لوٹ آ کہ نیند بھی آتی نہیں مجھے
ایسا کسی کا لیتا کوئ امتحاں نہیں

میری طرح اداس ہے اس کے لیے ہی آ
کیا صرف میری بیوی ہے سونو کی ماں نہیں؟

کپڑے نہیں بدلتا ، بناتا نہیں ہوں شیو
زاہد کو آج لگتا ہی اچھا جہاں نہیں

Rate it:
Views: 3119
18 Oct, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets