Add Poetry

بیوی کے ناز نخروں کو اٹھانا چاہیے

Poet: SS Adil By: Said Wali Shah Adil, Peshawar

بیوی کے ناز نخرو کو اٹھانا چاہیے
جب کرلی ہے شادی تو نہ پچھتانا چاہیے

ماں باپ روٹھ جائے تو پروا نہ کر کوئی
بیوی کو مگر جلدی سے منانا چاہیے

غصہ جو آئے آپ کو ماں باپ پہ اتار
بیوی کو مگر آنکھ نہ دکھانا چاہیے

بھائی جو شرارت کرے خوب مارنا اسے
سالے کو مگر سر پہ بھی بٹھانا چاہیے

عادل نے جو کہا ہے وہ سب سچ تو ہے مگر
جو شخس ہو ایسا اسے مر جانا چاہیے

Rate it:
Views: 1387
04 May, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets