ہمیں کوئی غم نہیں تھا تجھ سے شادی سے پہلے
ہر لمحہ اک چمن تھا تجھ سے شادی سے پہلے
اب تو ہر وقت ہجوم ہے سسرالیوں کا گھر پے
بجٹ پہ ناں کچھ ستم تھا تجھ سے شادی سے پہلے
موبائل ہو یا گاڑی میری دسترس سے سب دور ہے
سب کچھ بھی مہرباں تھا تجھ سے شادی سے پہلے
دن رات جاگتے تھے اور دوستوں کی محفلیں تھیں
رنگینیوں کا اک سماں تھا تجھ سے شادی سے پہلے
اب ہم ہیں اور ہماری شامت بچوں کا سلسلہ بھی
کنوارا پن ہی بڑا حسیں تھا تجھ سے شادی سے پہلے