تجھ سے ملنے کی آرزو ہے بہت
اس لئے تیری جستجو ہے بہت
زندگی کے نگار خانے میں
ایک میں اور ایک تو ہے بہت
ناصح محترم خدا حافظ
آج اتنی ہی گفتگو ہے بہت
گردش وقت تجھ سے لڑنے کو
ان رگوں میں ابھی لہو ہے بہت
ساری دنیا کی بیٹیاں سن لیں
اس غریبی میں آبرو ہے بہت