Add Poetry

تجھ کو اپنا کے بھی اپنا نہیں ہونے دینا

Poet: عامر امیر By: Faizan, Dubai
Tujhko Apna Ke Bhi Apna Nahi Hone Dena

تجھ کو اپنا کے بھی اپنا نہیں ہونے دینا
زخم دل کو کبھی اچھا نہیں ہونے دینا

میں تو دشمن کو بھی مشکل میں کمک بھیجوں گا
اتنی جلدی اسے پسپا نہیں ہونے دینا

تو نے میرا نہیں ہونا ہے تو پھر یاد رہے
میں نے تجھ کو بھی کسی کا نہیں ہونے دینا

تو نے کتنوں کو نچایا ہے اشاروں پہ مگر
میں نے اے عشق! یہ مجرا نہیں ہونے دینا

اس نے کھائی ہے قسم پھر سے مجھے بھولنے کی
میں نے اس بار بھی ایسا نہیں ہونے دینا

زندگی میں تو تجھے چھوڑ ہی دیتا لیکن
پھر یہ سوچا تجھے بیوہ نہیں ہونے دینا

مذہب عشق کوئی چھوڑ مرے تو میں نے
ایسے مرتد کا جنازہ نہیں ہونے دینا

Rate it:
Views: 675
03 Apr, 2021
Related Tags on Amir Ameer Poetry
Load More Tags
More Amir Ameer Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets