Add Poetry

تجھ کو سوچا تو پتا ہو گیا رسوائی کو

Poet: وسیم بریلوی By: Kashif, Khan

تجھ کو سوچا تو پتا ہو گیا رسوائی کو
میں نے محفوظ سمجھ رکھا تھا تنہائی کو

جسم کی چاہ لکیروں سے ادا کرتا ہے
خاک سمجھے گا مصور تری انگڑائی کو

اپنی دریائی پہ اترا نہ بہت اے دریا
ایک قطرہ ہی بہت ہے تری رسوائی کو

چاہے جتنا بھی بگڑ جائے زمانے کا چلن
جھوٹ سے ہارتے دیکھا نہیں سچائی کو

ساتھ موجوں کے سبھی ہوں جہاں بہنے والے
کون سمجھے گا سمندر تری گہرائی کو

اپنی تنہائی بھی کچھ کم نہ تھی مصروف وسیمؔ
اس لیے چھوڑ دیا انجمن آرائی کو

Rate it:
Views: 492
07 Jul, 2021
More Waseem Barelvi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets