Add Poetry

تفکر

Poet: محمد زاہد By: Muhammad Zahid , Makkah

مسلماں کی تاریخ نئی ہوئی رقم
ہر ورق پر لکھا گیا اک نیا ستم

تقدس محوِ حیرت میں ڈال گیا
اغیار کا پجاری بن گیا شیخ حرم

شاخ نازک کا گلہ جڑ سے نہیں زاہد
تعلیم فرنگ کا ہوا خاص یہ کرم

راتوں کی نیند کیونکر نہ جاتی اُڑ
تیغ جدید سے زبح ہوتا گیا بھرم

بزرگوں کی باتیں سچ ہوتی چلیں گئیں
آنکھوں میں باقی رہی نہ اب شرم

طواف و حج کا اہتمام ہوتا چلا گیا
خوف خُدا پر نہ کوئی اُٹھ سکا قلم

Rate it:
Views: 359
11 Jun, 2014
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets