Add Poetry

تقابل تیرا کوئی نہیں مثال تیری کوئی نہیں

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

تقابل تیرا کوئی نہیں مثال تیری کوئی نہیں
آپ ہیں ختم الرسل آپ جیسا کوئی نہیں

نبیوں کی امامت کروانا اللہ سے ملاقات کو جانا
سفر آپ کا مثالی ہے آپ جیسا کوئی نہیں

امت کے غم خوار ہیں آپ امت کے والی ہیں
آپ شفیق ہیں کریم ہیں آپ جیسا کوئی نہیں

صاحب قرآن ہیں آپ قرآن کی تعریف ہیں
قرآن کا عملی نمونہ ہیں آپ جیسا کوئی نہیں

باتیں آپ کی حدیث ہیں عمل آپ کا سنت ہے
زندگی گزارنے کا ضابطہ ہیں آپ جیسا کوئی نہیں

ہر ادا آپ کی پیاری ہے اپنی زندگی میں لانی ہے
جان آپ پر واری ہے آپ جیسا کوئی نہیں

Rate it:
Views: 774
02 Mar, 2021
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets