تم دوریوں کی بات کرتے ہو
کیوں دل جلانے کی بات کرتے ہو
مجھے پاس ہی رہنے دو
اپنے ہو کر بیگانے سی بات کرتے ہو
تم کو معلوم میرا حال دل
آباد کر کے ویرانے کی بات کرتے ہو
بھلانا تجھے ہے ناممکن
کیوں روٹھ جانے کی بات کرتے ہو
خدارا میں ہوں ناتواں
کیوں ڈگمگانے کی بات کرتے ہو
شراب سا ہے نشہ تیرا
کیوں میخانے کی بات کرتے ہو
زر خرید غلام ہی سمجھ لو
کیوں چھوڑ جانے کی بات کرتے ہو
انا ہی رکھنی ہے تو پھر
کیوں شمع پروانے کی بات کرتے ہو