Add Poetry

تو جامد سا پتھر بھی نہیں ہے

Poet: علامہ اقبال By: Zaid, Sialkot
To Jaamad Sa Pathar Bhi Nahi Hai

تو جامد سا پتھر بھی نہیں ہے
تو فرشتہ یا پیمبر بھی نہیں ہے
تو علم کا چشمہ یا سمندر بھی نہیں ہے
ہر رب کی نگاہوں میں تو کمتر بھی نہیں ہے

جو کچھ بھی ہے تو اپنی حدوں کو پہچان
رحمن کی پکڑ سے تو باہر بھی نہیں ہے
دنیا نہ بسا دل میں کہ دنیا کی حقیقت
مچھر کے کسی پر کے برابر بھی نہیں ہے

ھم نے تجھے جانا ہے فقط تری عطا سے
سورج کے اجالے سے فضاوں سے خلا سے
چاند اور ستاروں کی چمک اور ضیا سے
جنگل کی خاموشی سے پہاڑوں کی انا سے

ہر ہول سمندر سے پر اسرار گھٹا سے
بجلی کے چمکنے سے کڑ کنے کی صدا سے
مٹی کے خزانوں سے اناجوں سے غذا سے
برسات سے طوفان سے پانی سے ھوا سے

ھم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
گلشن کی بہاروں سے تو کلیوں کی حیا سے
معصوم سی روتی ہوئی شبنم کی کی ادا سے
لہراتی ہوئی باد سحر باد صبا سے

ہر رنگ کے ہر شام کے پھولوں کی خباسے
چڑیوں کے چہکنے سے تو بلبل کی نوا سے
موٹی کی نزاکت سے تو ہیرے کی ضیا سے
کوزے سے چھلکتے ہوئے فن اور کلا سے

ھم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
دنیا کے حوادث سے جفاوں سے وفا سے
رنج و غم و آلام سے دردوں ںسے دواسے
خوشیوں سے تبسم سے مریضوں کی شفا سے

بچوں کی شرارت سے تو ماوں کی دعا سے
نیکی سے عبادات سے تو لغڑش سے خطا سے
خود اپنے ہی سینے کے دھڑکنے کی صدا سے
رحمت تیری ہر گام پہ دیتی ہے دلاسے

ھم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
ابلیس کے فتنوں سے تو آدم کی خطا سے
اوصاف براہیم سے یوسف کی حیا سے
اور حضرت ایوب کی تسلیم و رضا سے

عیسی کی مسیحائی سے موسی کے عصا سے
نمرود کے فرعون کے انجام فنا سے
کعبے کے تقدس سے تو مروہ و صفا سے
تورات سے انجیل سے تو قرآن کی صدا سے

یسن سے طحہ سے مزمل سے نبا سے
اک نور جو نکلا کبھی غار حرا سے
ھم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے

Rate it:
Views: 2766
20 Aug, 2021
Related Tags on Allama Iqbal Poetry
Load More Tags
More Allama Iqbal Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets