Add Poetry

تکمیلِ انسانیت کی شرط

Poet: عارف جمیل By: عارف جمیل, Lahore

صبر و استقلال پر چلنا ممکن کر لے
صراطِ مستقیم کی شرط پوری ہو جائے

دِل و دماغ کو اُلفت سے منور کر لے
تقویٰ کی شرط پو رہی ہو جائے

مہاجر و انصار والا تعلق پیدا کر لے
اخوت کی شرط پو ری ہو جائے

بے یار ومدگار کی دادراسی کرلے
عدل کی شرط پوری ہو جائے

علم و روح کو یوں ہم آہنگ کر لے
تکمیل انسانیت کی شرط پوری ہو جائے

ایک اور بیان کرلے! عارف
شاید!عمل کی شرط پوری ہو جائے

Rate it:
Views: 222
25 Dec, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets