تھا وہ یاروں میں اپنا یار بہت
Poet: By: A U KHAN, karachiتھا وہ یاروں میں اپنا یار بہت
اک اسی سے تھا ہمیں پیار بہت
اک ٹھنڈک تھی اسکی چھاؤں میں
اک شجر تھا سایہ دار بہت
شہر جاں میں عجب رونق تھی
دل سے دل کا تھا کاروبار بہت
عجب مزہ تھا بزم میں اسکی
اب تک ہے ہمیں خمار بہت
دوستی کیا ہے نصف دھوکا ہے
اس کا کرنا نہ اعتبار بہت
More Friendship Poetry







