Add Poetry

تیرا کرم

Poet: UA By: UA, Lahore

کون ہے تو نے جسے چھوڑا ہے
بے مراد اپنے در سے موڑا ہے

کون تجھ سے کرے کوئی شکوہ
تو نے کب دل کسی کا توڑا ہے

جب گرے تو نے ہی سنبھالا ہے
ہر طوفان سے محفوظ ہی نکالا ہے

کون ہے جس کو عنایت نہ کیا
کون ہے تو نے جسے کچھ نہ دیا

تیرے بندوں نے تجھے چھوڑ دیا
تو نے بندوں کو کہاں چھوڑا ہے

میرے مولا تیرا کرم سب پہ
کبھی زیادہ تو کبھی تھوڑا ہے

Rate it:
Views: 416
01 Oct, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets