Add Poetry

تیرا ہی آسرا

Poet: Najam By: Najam Shahzad, quetta

میرے مولا مجھ کو چاہیے
بس تیرا بس تیرا ہی آسرا

ہے کٹھن بڑا ہی راستہ
کہ مشکلیں ہیں جگہ جگہ

نہ دیا کوئی نہ کوئی روشنی
ہے اندھیرا ہر سو پھیلا ہوا

میرے مولا مجھ کو چاہیے
بس تیرا بس تیرا ہی آسرا

تو رحیم ہے تو کریم ہے
تیری رحمتوں کا یقین ہے

مجھے معاف کر مجھے بخش دے
میرا سر ہے شرم سے جھکا ہوا

میرے مولا مجھ کو چاہیے
بس تیرا بس تیرا ہی آسرا

میرے مولا میرا یقین کر
گناہوںمیں ہوں میں گرا ہوا

دنیا ہے دل میں رچی بسی
گم آخرت سے نہ کوئی واسطہ

میرے مولا مجھ کو چاہیے
بس تیرا بس تیرا ہی آسرا

میرامشکل کشا نہ کوئی اور ہے
میرا گم سرا نہ کوئی اور ہے

میرے دل کی ہے بس اک دعا
میرے مولا تو لے مجھ کو بچا

میرے مولا مجھ کو چاہیے
بس تیرا بس تیرا ہی آسرا

Rate it:
Views: 630
12 Jun, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets