تیری رحمت کی جس پہ نظر ہو جاتی ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

تیری رحمت کی جس پہ نظر ہوجاتی ہے
اسے بھلےبرے کی خبرہو جاتی ہے

اس کی سبھی مشکلیں آساں ہو جاتی ہیں
زندگی چین وسکوں سے بسر ہوجاتی ہے

لبوں پے اپنےپیارے الله کا نام آتے ہی
اس کی آنکھ آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہے

کوئی بھی اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا
تیری محافظت جس کے سر ہو جاتی ہے

جو لوگ صراط مستقیم سے بھٹک جاتےہیں
پھر ان کی ہر بات بے اثر ہوجاتی ہے

Rate it:
Views: 364
05 Jun, 2011
More Religious Poetry