Add Poetry

تیری کس نعمت کا شکر ادا ہو

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

تیری کس کس نعمت کا ہو شکر ادا
یہ کیا کم کہ مسلمان کے گھر پیدا کیا

امتوں میں سب سے عظیم امت میرے نبی پاک کی
مجھ جیسے حقیر کو بن مانگے نبی کا امتی کیا

تیرا یہ احسان ہی کیا کم تھا حضرت انسان پر
کہ مخلوق میں، اشرف المخلوقات کا خطاب دیا

سننے کو کان دیئے، سونگھنے کو ناک دی
دیکھنے کو آنکھ دی، سوچنے کو دماغ دیا

ہاتھ، پاؤں دیئے،انگلیاں دیں، بولنے کو زبان دی
بازو دیئے، ٹانگیں دیں اور خوبصورت چہرہ دیا

پورا جسم ہی تیری نعمتوں کا عکس ہے اور پھر
چاہنے والے پیدا کئے، پیار کرنے والا دل بھی دیا

میرے رب میں تیرا شکر بجا لا سکتا ہی نہیں
میں بندہ گنہگار پھر بھی تو نے مجھے سب کچھ دیا

Rate it:
Views: 408
24 Apr, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets