Add Poetry

تیری یاد میں

Poet: Nasir Ali By: Nasir Ali, Islamabad

آنکھ روتی ہے خدایا تیری یاد میں
ایسا وقت ہے آیا تیری یاد میں

خوب سجدوں میں تجھے یاد کروں روز و شب
میرے اللہ یہ تمنا ہے تیری یاد میں

دل میں میرے توہی ہو بس میرے مالک
دل ہو روشن جب میرا تیری یاد میں

مشکلیںدور گئیں کب یہ پتہ نہ چلا مجھ کو
اللہ اللہ جو پکارا ہے تیری یاد میں

ہے شفا نام تیرے پر ہر اک کو یا رب
اسی نام کا سہارا ہے تیری یاد میں

نہیں اوقات میری کہ یہ سب کجھ ہو
تیرے ٹکڑوں نے پالا ہے تیری یاد میں

اب ہو زکر تیرا صبج و شام میرے لب پر
اپنے جیوں کا گزارا ہو تیری یاد میں

میرے رب سب کو عطا کر دے جو بھی چاہیں
دل ناصر کی یہ تمنا ہے تیری یاد میں

Rate it:
Views: 431
06 Jun, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets